دھاندلی میں ملوث افراد کے نام سامنے لاﺅں گا ،عمران خان

دھاندلی میں ملوث افراد کے نام سامنے لاﺅں گا ،عمران خان

                        پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار)عمران خان کا دھاندلی میں ملوث افراد کے نام سامنے لانے کا اعلان ، عمران خان نے کہا ہے کہ وہ جب تک زندہ ہیں دو نمبری کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ،تحر یک انصاف کے جلسہ مینار پاکستان اور پشارو کراچی میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شر یک ہو تے ہیں مگر افسوس ن لیگ کے وزیروں کی گنتی اور نظر بھی کمزور ہے وہ اس کو ہزاروں میںبتا تے ہیں،ن لیگ کر اچی، کو ئٹہ جےسا جلسہ کر کے دکھا ئے ہم ان کو دعوت دےتے ہیں جبکہ پشارو میں ن لیگ جلسہ کر ئے ہم رونق بنا نے کے لئے سارے پٹواری بھی بھےج دےں گے پنڈی بھٹیاں میں جلسہ میں آنے والوں کو ایڈونس مبارک باد دتیا ہوں،29مئی کو جیت پی ٹی آئی کی امیدوار کی ہو گی ،عمران خان نے ڈی پی او اور ڈی سی او سے کہا کہ الیکشن میں مداخلت اور دھاندئی کسی صورت میں بھی نہیں ہو نے دےں گے ان خیالات کا اظہار عمران خان نے ہا کی گراونڈمیں پی ٹی آئی کی امیدوار نگہت انتصار بھٹی کے انتخا بی جلسہ پی پی 107سے خطاب کر تے ہو ے کیاعمران خان نے کہایہ کسی حکومت ہے جس میں پو لیس ڈاکٹروں کلرکوں کو سڑکوں پر مار تی ہے ،ایک سال میں لو ڈ شےڈ نگ ،مہنگا ئی کم کر نے کے عدوں کو بھی پو را نہیں کیا جبکہ نواجونوں کو روزگار نہیں مل سکاانہو ںنے حکومت سے سوال کر تے ہو ئے کہا کی جنگلہ بس چلانے کے بعد الیکشن میں ووٹ کیسے دوگناہو گئے جبکہ انڈیا میں کانگرس نے اتنے کام کیے مگر پھر بھی ہار گئی یہ جیت صر ف چڑ یا کے 35پنکچر لگنے کی وجہ سے ملی ہے 2013کے چار حلقوںکا احتساب ضروری ہے ،عمران خاننے کہا کہ۔ پنجاب میں آج تک کسی کی حالت نہیں بدلی، وہاں (ن) لیگ کو ووٹ کیسے پڑ گئے؟۔ عمران خان نے کہاکہ جب تک شفاف الیکشن نہیں ہوتے ملک میں حقیقی تبدیلی نہیں آسکتی۔ عمران خان نے ایک بار پھر الزام عائد کیا کہ 2013ء کے انتخابات میں ایمپائر کے ساتھ مل کر میچ فکسنگ کی گئی۔ چھتیس اضلاع میں پنکچر لگانے والے کو پی سی بی کا چیئرمین بنا دیا گیا۔ نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی نہ لگایا جاتا تو وہ پنکچرز کا بتا دیتے۔انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نیا پاکستان ضرور بنائے گی ،شاہ محمود قریش لیاقت عباس بھٹی ، مہدی حسن بھٹی ،انتصار حسین بھٹی،شو کت علی بھٹی دیگرنے خطاب کیا

مزید : صفحہ اول