بجٹ میں ایس آر او کلچر کا خاتمہ اور3سالہ ویژن پالیسی کا اعلان کیا جائے گا،اسحاق ڈار

بجٹ میں ایس آر او کلچر کا خاتمہ اور3سالہ ویژن پالیسی کا اعلان کیا جائے ...

                           کراچی(این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے نئے وفاقی بجٹ 2014-15میں ٹریڈ ایسوسی ایشنز کی تجاویز کو شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتی ہے تاکہ معاشی ترقی کی رفتار کو تیز تر کیا جاسکے۔یہ بات انہوں نے ایف بی آر ہاو¿س میں بلائے گئے پری بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے تاجروں سے خطاب میں حکومت کی معاشی پالیسیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ حکومت معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے 3سالہ تجارتی پالیسی مرتب کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اسی کوشش کو جاری رکھتے ہوئے جلد ہی 3 سالہ ویڑن پالیسی 2014 تا2017 کا جلد اعلان کیا جائے گا تاکہ حقیقی معنوں میں کاروباری و صنعتی پیداواری سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے جبکہ ایس آر او کلچر کا بھی خاتمہ کیاجائے گا۔پاکستان کیمیکلزا ینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی کے چیئرمین شوکت ریاض نے وفاقی وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کو ارسال کردہ بجٹ تجاویز پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ صنعتوں اورکمرشل امپورٹررزکے درمیان تفریق ختم کی جائے۔وفاقی وزیر خزانہ نے ٹریڈایسوسی ایشنز کی تجاویز پرتفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ نئے بجٹ کے اعلان سے پہلے ان کی تجاویز پرغور کیا جائے گا اور قابل عمل تجاویز بجٹ میں شامل کی جائیں گی۔

مزید : صفحہ اول