مزاکرات یا آپریشن وزیر اعظم کے دورہ بھارت کے بعد حکمت عملی طے کی جائیگی

مزاکرات یا آپریشن وزیر اعظم کے دورہ بھارت کے بعد حکمت عملی طے کی جائیگی

                           کراچی(این این آئی) وزیراعظم نوازشریف دورہ بھارت سے واپسی کے بعد آئندہ 15روز میں وفاق طالبان سے مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے یاختم کرنے سمیت آپریشن کے آپشن پراہم حکمت عملی طے کرلے گا۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق وزیراعظم رواں ہفتے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں طالبان سے مستقبل میں مذاکرات کے حوالے سے حتمی پالیسی کاتعین کیاجائےگا،وفاقی وزیرداخلہ، حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کے ارکان میں بھی آئندہ چندروز میں ملاقات ہوسکتی ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے پس پردہ طالبان رابطہ کارکمیٹی کوآگاہ کردیا گیاکہ طالبان نے اب تک مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کےلئے اپنے کسی بھی وعدے کوپورا نہیںکیا اورحکومت کی جانب سے غیرعسکری طالبان کورہا کرنے کے باوجودطالبان نے سویلین قیدیوں کی رہائی کے وعدے پرعمل نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق طالبان قیادت سنجیدگی سے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائے گی تو حکومت کا جواب بھی مثبت ردعمل کے طور پر سامنے آئے گا اہم ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم اعلیٰ سطح پرمشاورت کے بعدحکومت اور طالبان کمیٹیوںسے جلدملاقات کریںگے۔

مزید : صفحہ اول