ہرات میں بھارتی فونصلیٹ پر حملے میں لشکر طیبہ ملوث ہے،کرزئی کا الزام

ہرات میں بھارتی فونصلیٹ پر حملے میں لشکر طیبہ ملوث ہے،کرزئی کا الزام

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان صدر حامد کرزئی اپنی عادتوں سے باز نہ آئے اور بھارت پہنچنے کے چند گھنٹے بعد ہی پاکستان پر ایک اور الزام لگادیا ہے۔ حامد کرزئی نے پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے الزام لگایا کہ افغان صوبے ہرات میں بھارتی فونصلیٹ پر ہونے والے حملے میں لشکر طیبہ ملوث ہے۔حامد کرزئی نے اپنے الزام کو تقویت دینے کے لئے یہ بھی کہہ دیا کہ ایک مغربی ادارے نے اپنی رپورٹ میں حملے میں لشکر طیبہ کے ملوث ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔ سوال یہ ہے کہ حامد کرزئی کو یہ بات اس موقع پر ہی کیوں یاد ا?ئی جب پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کرنے جا رہے ہیں کیا حامد کرزئی اس ملاقات سے خوفزدہ ہیں یا پھر اس کے اثرات دیکھنا نہیں چاہتے؟

مزید : صفحہ اول