بھارت کو نئی بلندیوں تک لے جانے کےلئے عوام کی دعائیں چاہئیں، مودی کا قوم کے نام بطور وزیر اعظم پہلا پیغام

بھارت کو نئی بلندیوں تک لے جانے کےلئے عوام کی دعائیں چاہئیں، مودی کا قوم کے ...

نئی دہلی(خصوصی رپورٹ) جب نئے بھارتی وزیر اعطم نریندر مودی اپنے عہدے کا حلف اٹھارہے تھے عین اسی وقت ان کے دفتر نے وزیر اعظم کی حیثیت سے ان کا پہلا سرکاری پیغام جاری کیا۔ اس پیغام میں نریندر مودی نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سولہ مئی کو عوام نے انتخابات میں اپنا فیصلہ دیا اور انہیں ملکی ترقی استحکام اور اچھے طرز حکمرانی کے لئے مینڈیٹ سے نوازا نومنتخب وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے بھارت کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم رکھا ہے جس کے لئے عوام کی دعاﺅں اور بھرپور تعاون کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کو مضبوط اور ترقی یافتہ بنایا جائے گا جو عالمی امن و ترقی کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔

مزید : صفحہ اول