پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ
نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم میاں نواز شریف کاکہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے لوگ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنے پر بہت خوش ہیں۔بھارت میں موجود پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے نئی دہلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھی یہاں آکر بہت خوش ہوں تمام معاملات بہت اچھے جا رہے ہیں۔ایک صحافی کے سوال کہ کل کی ملاقات سے کیا توقعات ہیں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ۔