اوقاف کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کرنے کےخلاف درخواست پر جواب طلب

اوقاف کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کرنے کےخلاف درخواست پر جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اوقاف کے ڈیلی ویجز ملازمین کو عدالتی حکم کے مطابق مستقل نہ کرنے کی درخواست پر چیف ایڈمنسٹریٹر سے 26جون تک جواب طلب کر لیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے رب نواز اور فیض احمد سمیت 18ملازمین کی طرف سے دائر توہین عدالتوں کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈیلی ویجز ملازمین نے ملازمتوں کو مستقل کرنے کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی تو محکمہ کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ وفاقی وزیر خواجہ آصف کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی سب کمیٹی کو ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کا معاملہ بھجوایا جائے گا جس کے بعد انہیں مستقل کر دیا جائے تاہم ابھی تک ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا، انہوں نے استدعا کی کہ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم جاری کیا جائے، عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد توہین عدالت کی درخواستوں پر چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26جون تک جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : علاقائی