ای او بی آئی میں خالی اسامیوں کو پر کیا جا رہا ہے، طاہر ملک

ای او بی آئی میں خالی اسامیوں کو پر کیا جا رہا ہے، طاہر ملک


لاہور(کامرس رپورٹر)ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کی ایچ آر کمیٹی کے کنوینر طاہر جاوید ملک نے کہا ہے کہ ہمارے ادارے نے ملازمتوں پر بھرتی کیلئے صاف و شفاف نظام وضع کیا ہے جس کے تحت گریڈ 10سے لے کر گریڈ 20تک کی اسسٹنٹ سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی 358اسامیوں کو پر کیا جا رہا۔یہ بات انہوں نے پیر کو لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔طاہر جاوید ملک نے بتایا کہ طریقہ کار کے تحت صرف اہل امیدوار وں کو ہی ملازمتیں ملیں گی۔انہوں نے بتایا کہ 358اسامیاں پر ہونے کے بعد ہمارے ادارے کے کل ملازمین کی تعداد 1179ہو جائے گی جبکہ مزید 300اسامیاں بھی خالی ہیں جنہیں ہم این ٹی ایس طریقہ کار کے تحت ہی پر کرنا چاہتے ہیں

مزید : علاقائی