کسی بھی معذور بچے کو سکول سے نہ نکالا جائے،لاہور ہائےکورٹ کا حکم

کسی بھی معذور بچے کو سکول سے نہ نکالا جائے،لاہور ہائےکورٹ کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بلوم فیلڈ ہال سکول کی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ ادارے میں زیر تعلیم معذور بچوں کو کسی صورت نہ نکالا جائے۔ عدالت نے خصوصی بچوں کو تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنے کی درخواست پر سیکرٹری ایجوکیشن کو 4جون کیلئے طلب کر لیا۔جسٹس منظور احمد ملک نے خصوصی بچوں مرتضی و دیگر کے والدین کی طرف سے دائر درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انکے خصوصی بچے بلوم ہال فیلڈ سکول میں زیر تعلیم ہیں تاہم اب انتظامیہ نے معذوری کو بنیاد بنا کر ان بچوں کو نکالنا شروع کر دیا ہے، عدالت اس امتیازی سلوک کا نوٹس لے اور سکول کی انتظامیہ کو بچوں کو سکول سے نکالنے کا نوٹس لے، انہوں نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں معذور بچوں کو تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں، عدالت حکم پر بلوم ہال فیلڈ سکول کی وائس پرنسپل فوزیہ افضل اور سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ خصوصی بچوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا، عدالت نے تمام فریقین کا موقف سننے کے بعد سکول انتظامیہ کو حکم دیا کہ کسی بھی خصوصی بچے کو سکول سے نہ نکالا جائے، عدالت نے سیکرٹری ایجوکیشن کو 4جون کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں خصوصی بچوں کو تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -