آئندہ چند روز بعدگرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

آئندہ چند روز بعدگرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

لاہور(وقائع نگار)محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں آئندہ چند روز کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔بلوچستان کے میدانی علاقوں جعفرآباد،نصیرآباد، جھل مگسی ، بولان اور سبی میں گرمی کی شدت میں روز بروزاضافہ ہوتا جارہاہے۔ شکار پور،سکھر لاڑکانہ میں شہری آگ برساتے سورج سے بے حال ہوگئے ہیں۔پنجاب کے میدانی علاقوں ملتان ، رحیم یار خان ، بہاولپور ، بہاولنگر ، ساہیوال ، اوکاڑہ اور لاہور بھی گرمی بتدریج بڑھ رہی ہے۔ البتہ خیبر پختوخو اکے بیشتر علاقوں میں موسم آبر آلود رہے گا۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت47 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

مزید : علاقائی