وکلا عدلیہ کے وقار اور تقدس کی پامالی برداشت نہیں کرینگے،لاہور ہائیکورٹ بار

وکلا عدلیہ کے وقار اور تقدس کی پامالی برداشت نہیں کرینگے،لاہور ہائیکورٹ بار


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ وکلاء عدلیہ کی آزادی، وقار اور تقدس کی پامالی کسی طور پر برداشت نہ کریں گے۔ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان کی زیر صدارت بار کا جنرل ہاؤس اجلاس کیانی ہال میں منعقد ہوا، سیکرٹری بار میاں محمد احمد نے اجلاس کی کارروائی شروع کی تو وکلا کے ایک گروہ نے بار عہدیداروں کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی جس کے بعد دونوں طرف سے وکلا ایک دوسرے پر مختلف قسم کے الزامات لگاتے رہے تاہم جنرل ہاؤس کے اجلاس میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے قرار داد منظور کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی وکلا برداری عدلیہ کے تقدس کی پامالی برداشت نہیں کریگی اور اگر کسی طالع آزما نے عدلیہ کی آزادی چھیننے کی کوشش کی تو وکلا بھرپور طاقت کے ساتھ مظاہرہ کریں گے ۔ہائیکورٹ بار نے قرار داد میں مطالبہ کیا کہ ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرے اور قانون سے بالا تر ہونے کی کوئی کوشش نہ کرے۔

مزید : علاقائی