پی آئی اے مسافروں کاسامان لانا بھول گئی

پی آئی اے مسافروں کاسامان لانا بھول گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) نے پھر ایک کارنامہ کردیاہے اور بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کا سامان وہیں چھوڑآئی۔تفصیلات کے مطابق ترک پولیس کے اعلیٰ افسران ایروک اورناسی دبئی سے لاہور آرہے تھے ، لاہور پہنچ کر مسافروں کی طرف سے سامان مہیا کیے جانے کے مطالبے پر انکشاف ہواکہ دونوں مسافروں کا سامان موجود ہی نہیں جس پر سامان کے گم ہونے یا دبئی میں بھول آنے کے بارے میں شکوک و شبہات پائے گئے تاہم پی آئی اے نے سامان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرلی اور دبئی سے سامان ملتے ہی مسافروں تک پہنچادیاجائے گا۔

مزید :

علاقائی -