فضائی آلودگی کم کرنے والا ’ویکیوم کلینر‘

فضائی آلودگی کم کرنے والا ’ویکیوم کلینر‘

بیجنگ (بیورونیوز ) چین میں فضائی آلودگی کے خاتمہ کے لئے ہوا صاف کرنے کا نیا آلہ (ویکیوم کلینر) متعارف کروا دیا گیا۔ نئی ایجاد کے باعث میلا آسمان صاف اور بیجنگ کے شہری تازہ ہوا سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ چین میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی بیجنگ سمیت صنعتی شہروں کے باسیوں اور حکومت کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ کوئلے سے چلنے والی فیکٹریوں اور صنعتوں کو بند نہ کرنے کے فیصلے کے باعث چینی حکام بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے خاتمہ کے لئے دیگر حل تلاش کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ مختلف تجاویز کے تحت کبھی تو مصنوعی طریقے سے بارش برسا کر فضا کو صاف کرنے کی کوشش کی گئی تو کبھی تازہ ہوا کے پیکٹ بنا کر فضا میں چھوڑے گئے۔ اس بار ایک ولندیزی باشندے نے بیجنگ کی فضا صاف کرنے کے لئے ویکیوم کلینر کا خیال متعارف کروایا ہے، جس کے ذریعے آلودہ فضا کی صفائی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی