سید علی گیلانی ’نواز مودی ملاقات ‘ سے مایوس

سید علی گیلانی ’نواز مودی ملاقات ‘ سے مایوس
سید علی گیلانی ’نواز مودی ملاقات ‘ سے مایوس

  

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو بھارت میں کشمیری رہنمائوں سے ملاقات کا موقع نہیں ملا ، وہ سمجھتے ہیں کہ نوازشریف، نریندر مودی ملاقات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،حکومت تجارت کی بجائے کشمیر کے مسئلے پر بات کرے۔نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں نواز شریف کی شرکت پر مقامی میڈیا کو ردعمل دیتے ہوئے سید علی گیلانی کاکہناتھاکہ بھارت میں نوازشریف کو کشمیری رہنمائوں سےبات کرنے کا موقع نہیں ملا، وزیراعظم بات کرنا چاہتے تھے مگر ان کو موقع نہیں ملا۔ اُنہوں نے کہاکہ  جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، تجارت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

مزید : بین الاقوامی