پاکستانی رویہ نہ بدلا تو ایٹمی حملہ کردیں گے : مودی کے حلف اُٹھاتے ہی شیو سینا ہی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

پاکستانی رویہ نہ بدلا تو ایٹمی حملہ کردیں گے : مودی کے حلف اُٹھاتے ہی شیو سینا ...
پاکستانی رویہ نہ بدلا تو ایٹمی حملہ کردیں گے : مودی کے حلف اُٹھاتے ہی شیو سینا ہی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ہندو انتہاپسند تنظیم شیو سیناکے  سربراہ ادھے ٹھاکرے نے نریندرا مودی کے وزارت عظمیٰ کے حلف اُٹھاتے ہی پاکستان کے خلاف  زہراگلنا شروع کردیاہے اور کہاہے کہ  اگر پاکستان نے رویہ درست نہیں کیا تو ایٹمی طاقت کا استعمال کرنا پڑے گا،پاکستان کو ناقابل اعتبار قراردیتے ہوئے کہاکہ مودی کی مشکلات میں اضافہ نہیں چاہتے ، نیوکلیئربم کا بٹن دبانا پڑے گا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق ایک ایسے موقع پر جب وزیراعظم نواز شریف کے دورئہ بھارت سے پاکستان بھارت تعلقات میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہےتو شیو سینا نے حسب روایت بغل میں چھری منہ میں رام رام  شروع کردیا۔ شیوسینا کے سربراہ اودھے ٹھاکرے نے پاکستانی وزیر اعظم کی بھارت آمد پر جہاں پاکستان بھارت تعلقات میں اچھے دن آنے کی امید اور مقبوضہ کشمیر میں امن کی خواہش ظاہر کی تو وہیں پاکستان کو ناقابل بھروسہ بھی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بھارت نے ماضی کو بھلا کرہمسایہ ملک سے نئی شروعات کی۔ پاکستان پر بھروسہ مشکل ہے، ہم نریندر مودی کے لئے مشکلات کھڑی نہیں کرنا چاہتے۔ اگر پاکستان نے رویہ درست نہ کیا تو مودی کو نیوکلیئر بٹن دبانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو اس لئے بھی اقتدار میں لایا گیا ہے کہ وہ قومی سلامتی، دہشت گردی اور دراندازی کے مسائل حل کریں۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں