مبینہ چور تیسری منزل سے پھینک کر قتل کردیاگیا

مبینہ چور تیسری منزل سے پھینک کر قتل کردیاگیا
مبینہ چور تیسری منزل سے پھینک کر قتل کردیاگیا

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) رنگ محل کے علاقہ میں چوری کے شبہ پر شہری کو مبینہ طور پر تشدد کے بعد تیسری منزل سے پھینک کر قتل کر دیا گیا پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی جبکہ نیچے پھینکنے والے  باپ اور دوبیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اطلاعات کے مطابق  شاہ عالمی مین بازار میں ریاض کی دکان میں چوری ہوگئی شک کی بناء پر ریاض اور اس کے بیٹے حارث وغیرہ نے شیخوپورہ کے افضل نامی شہری پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے اسے پکڑ کر پوچھ گچھ شروع کر دی اور پھر اپنے ساتھ لے گئے جہاں مبینہ طور پر افضل کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور  تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا گیا جس سے افضل شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال میں گذشتہ روز دم توڑ گیا۔ ملزمان کے مطابق افضل نے خود تیسری منزل سے چھلانگ لگائی۔ پولیس کے مطابق مقتول افضل کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

مزید : لاہور


loading...