متحدہ عرب امارات میں زلزلہ ، عمارتیں خالی کرالی گئیں

متحدہ عرب امارات میں زلزلہ ، عمارتیں خالی کرالی گئیں
متحدہ عرب امارات میں زلزلہ ، عمارتیں خالی کرالی گئیں

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ری ایکٹر سکیل پر زلزلوں کے کی شدت 5.2ریکارڈ کی گئی ،دبئی کے علاوہ عجمان اور شارجہ سمیت مختلف عرب ممالک میں جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کا مرکز ایران کا علاقہ قشم تھا۔ ابتدائی طورپر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم متعدد عمارتیں خالی کرالی گئی ہیں جبکہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزید : ماحولیات