دھاندلی کاالزام : پی پی 97کا پھٹے تھیلوں میں موجود ریکارڈ پیش

دھاندلی کاالزام : پی پی 97کا پھٹے تھیلوں میں موجود ریکارڈ پیش
دھاندلی کاالزام : پی پی 97کا پھٹے تھیلوں میں موجود ریکارڈ پیش

  


گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے امیدوار کی درخواست پر پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97کا ریکارڈ ریٹرننگ افسر کی عدالت میں پیش کردیاگیاہے اور 33پولنگ سٹیشنوں کے ریکارڈ میں متعدد تھیلے سربمہر نہیں جبکہ کچھ پھٹے ہوئے ہیں ۔ عدالتی ذرائع کے مطابق شکست خوردہ ق لیگ کے امیدوار ناصر چیمہ نے مسلم لیگ ن کے اشرف وڑائچ کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے دھاندلی کاالزام لگایاتھا جس پر عدالت نے حلقے کے 33پولنگ سٹیشنوں کاریکارڈ دوبارہ چیکنگ کرنے کاحکم دیاتھا۔ ذرائع نے بتایاکہ 33تھیلوں میں سے متعدد سربمہر نہیں جبکہ 9تھیلے پھٹے ہوئے ہیں ۔

مزید : گوجرانوالہ /اہم خبریں


loading...