بھارتی فضائیہ کا لڑاکاطیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کرتباہ ، معاون پائلٹ ہلاک

بھارتی فضائیہ کا لڑاکاطیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کرتباہ ، معاون پائلٹ ہلاک
Indian Plane Crashed

  


جموں (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21لڑاکاطیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور ساتھی پائلٹ زخمی ہوگیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق مگ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا جس نے 11بجے سری نگر سے اُڑان بھری تھی اور بیس سے پچیس منٹ بعد جنوبی مقبوضہ علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی فضائیہ کے حوالے سے بتایاگیاکہ معمول کی تربیتی پرواز تھی ، ایئرفورس اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اورانکوائری شروع کردی گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زخمی معاون پائلٹ کی حالت بھی تشویشناک ہے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...