عمران فاروق قتل کیس: دومبینہ پاکستانی ملزموں کی تصاویر جاری

عمران فاروق قتل کیس: دومبینہ پاکستانی ملزموں کی تصاویر جاری
Suspected Killers
کیپشن: Dr Imran Farooq

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈیارڈ نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں مبینہ طورپر ملوث دوملزموں کی تصاویر جاری کردی ہیں جو پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں ہیں ۔ مقامی میڈیا کے مطابق سکاٹ لینڈ نے عمران فاروق قتل کیس کے دومشکوک ملزموں کی تصاویر جاری کردی ہیں جو اس وقت پاکستان میں موجود ہیں اور سیکیورٹی فورسزنے حراست میں لے رکھاہے ۔ بتایاگیاہے کہ ملزموں میں محسن علی سید اور محمد کاشف خان شامل ہیں اور سکاٹ لینڈ یارڈ کی کوششوں کے باوجود ملزموں تک رسائی نہ مل سکی ۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق دونوں ملزموں کا تعلق کراچی سے ہے اور سٹوڈنٹ ویزے پر لندن آنیوالے دونوں افراد نے جنوبی افریقہ سے سفر کیا تھا اور عمران فاروق کے قتل سے کچھ ہی گھنٹوں بعد برطانیہ چھوڑ گئے تھے جس سے شبہ ہے کہ یہی دونوں افراد عمران فاروق کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں ۔

مزید :

قومی -