گیس پائپ لائن منصوبہ: ایران کی 2 ارب ڈالر دینے سے معذرت
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے پاکستانی حصے کی گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لئے دو ارب ڈالر کی امداد دینے سے معذرت کرلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی امور کے نائب ایرانی وزیر علی مجیدی کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کے متعلق پاکستانی کا موقف تسلیم نہیں کرتے، معاہدے کے تحت ایران نے اپنا کام مکمل کرلیا، اب پاکستان کو اپنے حصے کی پائپ لائن تعمیر کرنی ہے۔اُنہوں نے بتایاکہ معاہدے کے مطابق پاکستان کو رواں سال اکتیس دسمبر سے گیس کی خریداری شروع کرنا تھی، پاکستان کا یہ جواز غلط ہے کہ وہ ایران پر عالمی پابندیوں کے باعث گیس پائپ لائن تعمیر نہیں کرسکتا۔