قبلہ رخ کا تعین کرلیں ، بدھ کو سورج خانہ کعبہ کے اوپر سے گزرے گا
یاض (مانیٹرنگ ڈیسک) بدھ کی دوپہر کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر چمکے گا، اس وقت قبلہ رخ کا تعین کیاجاسکے گالیکن ننگی آنکھوں سے سورج کو دیکھنا خطرناک ہوسکتاہے ۔ عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں قائم آسٹرانومیکل سوسائٹی سے وابستہ ماہرین نے بدھ کے روز سورج کی سمت اور حرکت کے بارے میں بتایا ہے کہ 28 مئی کی دوپہر سورج حرم کعبہ کے عین اوپر سے گذرے گا اور ملک میں طلوع آفتاب شمال مشرقی افق سے صبح پانچ بج کر38 منٹ پرہو گا، سورج بارہ بج کر اٹھارہ منٹ پر عین کعبہ پر آ جائے گااور کعبہ کا سایہ مکمل طور پر تحلیل ہو جائے گا۔واضح رہے خانہ کعبہ زمین کے عین مرکز میں واقع ہے اس وجہ سے جب سورج اپنی گردش مکمل کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اوپر پہنچتا ہے تو خانہ کعبہ کا سایہ مکمل طور پر اپنا سایہ کھو دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسی صورت حال ایک سال کے دوران دو مرتبہ ہوتی ہے اور 28 مئی کے علاوہ یہ موقع 16 جولائی کو بھی ہر سال آتا ہے۔ ماہرین نے ان مواقع پر سورج کو ننگی آنکھوں دیکھنا آنکھوں کے لیے خطرناک بتایا ہے۔بتایاگیاہے کہ قبلہ رخ کا تعین کرنے کے لیے مقررہ وقت پر زمین پر ایک چھڑی عموداً گاڑھ دیں، جیسے ہی یہ وقت آئے گا اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اور اس خط پر عمود گرائیں اور شمال سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں یہی قبلہ رخ ہوگا۔