نواز مودی ملاقات فوٹوسیشن ، سیکولر انڈیا کاپول کھل گیا: شیخ رشید

نواز مودی ملاقات فوٹوسیشن ، سیکولر انڈیا کاپول کھل گیا: شیخ رشید

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نواز مودی ملاقات کو فوٹو سیشن قراردیتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی نے ثابت کردیاکہ ہندوستان ہندﺅوں کا ملک ہے ، مودی نے گاندھی وغیرہ کے اقدامات کے خلاف کام کرکے سیکولر انڈیا کاپول کھول دیا۔ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ بھارت سے متعلق خصوصی نشریات کے دوران نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ ہندوستان نے پاکستان کے اندرخاص طورپر بلوچستان اور پاک افغان بارڈر کے قریب محاذ کھول رکھاہے ، بھارت کسی بھی طرح پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتا، بی جے پی اگر یہ سمجھتی ہے کہ پاکستان کو دھوکہ دے رہی ہے تو یہ اُن کی بھول ہے ۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ مودی نے گاندھی وغیرہ کے اقدامات کے خلاف کام کیا اور دنیا کے سامنے نام نہاد سیکولر انڈیا کا پردہ فاش کردیا۔ اُن کاکہناتھاکہ دونوں حکومتیں دوتہائی اکثریت سے آئی ہیں ، نواز شریف کو جب بھی اکثریت ملی ، وقت سے پہلے گھر چلے گئے ، اگر حالات و واقعات سے اب بھی اُنہوں نے سبق نہیں سیکھاتو آئندہ چھ مہینے مشکل ہوجائیں گے ، معاملات مختصر مدت میں ٹھیک نہیں ہوسکتے لیکن خدشہ ہے کہ ملک میں حکومت کے خلاف اسلامی قوتیں اور زور پکڑیں گی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں