نواز شریف نے جامع مسجد دہلی میں نماز ادا کی

نواز شریف نے جامع مسجد دہلی میں نماز ادا کی
نواز شریف نے جامع مسجد دہلی میں نماز ادا کی

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے نریندر مودی کے ساتھ ملاقات سے پہلے نئی دہلی کی تاریخی جامع مسجد میں نماز ادا کی، ان کا کہنا تھا کہ وہ بہتر تعلقات بنانے کیلئے بھارت آئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنے وفد کے ہمراہ جامع مسجد پہنچے جہاں شاہی امام سعید احمد بخاری نے ان کا استقبال کیا۔ نواز شریف نے نماز کی ادائیگی کے بعد تقریباً آدھے گھنٹے تک مسجد کے مختلف حصوں کی سیر کی۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کیلئے بھارت آئے ہیں۔ جامع مسجد کے شاہی امام نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ امن کا پیغام لے کر بھارت آئے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نریندر مودی سے ملاقات کا کوئی مخصوص ایجنڈا نہیں ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ انہیں یوں لگ رہا ہے جیسے وہ پاکستان میں ہیں۔

مزید : قومی