عشق کا ڈرامہ مہنگا پڑ گیا، پانچ سال قید کی سزا مل گئی

عشق کا ڈرامہ مہنگا پڑ گیا، پانچ سال قید کی سزا مل گئی
عشق کا ڈرامہ مہنگا پڑ گیا، پانچ سال قید کی سزا مل گئی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کنپٹی پر پستول رکھ کر عشق کا ڈرامہ کرنے والے ’لاہوری سکندر‘ کامران کو عدالت نے پانچ سال کے لئے جیل بھیج دیا ہے، ملزم کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزم کامران نے 17 جنوری کو لاہور پولیس لائنز کے قریب ایک ٹریول ایجنسی میں گھس گیا اور موقف اختیار کیا کہ وہ جس لڑکی سے محبت کرتا ہے وہ اس سے بات نہیں کرتی، مذکورہ لڑکی اسی دفتر میں کام کرتی ہے اس لئے وہ یہاں آیا ہے۔ کامران نے کئی گھنٹوں تک پولیس کو ’یرغمال‘ بنائے رکھا اور اس ڈرامے کا ڈراپ سین اس وقت ہوا جب ایک نوجوان پولیس اہلکار نے انتہائی پھرتی سے اس کے ہاتھ سے پستول اچک لیا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس