ٹرک دریا میں گرنے سے 16 افراد جاں بحق، 7 زخمی

ٹرک دریا میں گرنے سے 16 افراد جاں بحق، 7 زخمی
ٹرک دریا میں گرنے سے 16 افراد جاں بحق، 7 زخمی

  


سوات (مانیٹرنگ ڈیسک)سوات کے علاقے کالام میں ٹرک دریا میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 16 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے، مرنے والوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ کالام کے علاقہ پشمال میں ایک ٹرک بے قابو ہو کر دریائے سوات میں جا گرا، ٹرک میں ایک ہی خاندان کے 23 افراد سوار تھے جو پنجاب سے اتڑو جا رہے تھے۔ حادثے میں دس بچوں اور پانچ خواتین سمیت سولہ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور سات افراد شدید زخمی ہوئے ،زخمیوں میں بھی دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں نے ٹرک سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کرسول ہسپتال منتقل کر دیا ۔مرنے والے 16افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،اس موقع پر علاقہ بھر میں ماحول سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

مزید : سوات /اہم خبریں


loading...