نواز شریف کے دہلی پہنچتے ہی بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا

نواز شریف کے دہلی پہنچتے ہی بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے دہلی پہنچتے ہی پاکستان مخالف بھارتی میڈیا کا پرو پیگنڈا مزید تیز ہوگیا۔ بھارتی میڈیا ایک بھارتی فوجی کی بیوہ کو نکال لایا اور اس نے نواز شریف کے دورے کی مذمت کی۔ پی ٹی آئی کے مطابق فوجی ہمراج کی بیوہ نے کہا کہ نریندر مودی کی طرف سے پاکستانی وزیراعظم کو دورہ بھارت کی دعوت دینا قابل مذمت ہے کیونکہ پاکستانی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں میرے شوہر کا سرقلم کردیا تھا۔