ملا عمر پاکستان میں ہیں، ٹھکانے کا علم نہیں، حامد کرزئی کا پاکستان پر ایک اور الزام

ملا عمر پاکستان میں ہیں، ٹھکانے کا علم نہیں، حامد کرزئی کا پاکستان پر ایک اور ...
ملا عمر پاکستان میں ہیں، ٹھکانے کا علم نہیں، حامد کرزئی کا پاکستان پر ایک اور الزام

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے پاکستان پر ایک اور الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ ملا عمر پاکستان میں ہے تاہم ان کے ٹھکانے کا علم نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گرد کی مبینہ حمایت بند کرے، ملا عمر پاکستان میں ہیں تاہم ان کے ٹھکانے کا پتہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کی حمایت ضروری ہے۔

مزید : بین الاقوامی