ڈاکٹر نے مخالفین کو پھنسانے کیلئے بچہ قتل کردیا
بنگلہ حیات (مانیٹرنگ ڈیسک) مخالفین کو پھنسانے کے لئے معصوم بچے کو قتل کرکے نعش بوری میں ڈال کر نہر میں بہا دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق بنگہ حیات کے نواحی گاﺅں 36 ایس پی میں میلسی سے آئے ہوئے ویٹرنری ڈاکٹر ارشد نے اپنے ہی گاﺅں کے مخالفین کو پھنسانے کے لئے 10 روز قبل بچے کو قتل کرکے نعش بوری میں ڈال کر کھادر نہر میں پھینک دی اور خود ورثاءکے ساتھ 10 روز تک بچے کو تلاش کرتا رہا۔