مضاربہ سکینڈل، مفتی نعیم اور دیگر کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

مضاربہ سکینڈل، مفتی نعیم اور دیگر کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر
مضاربہ سکینڈل، مفتی نعیم اور دیگر کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں 30 کروڑ روپے سے زائد خورد برد سے متعلق مضاربہ سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم اور دیگر کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔ عدالت عالیہ کے رجسٹرار آفس نے درخواست کی جانچ پڑتال کے بعد قابل سماعت قرار دیا ہے۔ درخواست گزار وحید الرحمن نے محکمہ داخلہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مضاربہ کیس میں ملوث مفتی ممد نعیم کی سربراہی میں جامعہ بنوریہ العالمیہ سائٹ میں کیس کے مرکزی ملزم شفیع الرحمن، ساجد محمود اور مفتی شوکت نے کروڑوں روپے لوگوں سے منافع اور مختلف اقسام کی لالچ دے کر بٹورے ہیں۔

مزید : کراچی