شمالی وزیرستان میں کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا، مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں: چوہدری نثار

شمالی وزیرستان میں کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا، مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں: ...
شمالی وزیرستان میں کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا، مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں: چوہدری نثار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کے مثبت نتائج نکلے ہیں، مذاکرات جاری رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو جاری رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، مذاکراتی عمل طالبان گروپوں میں آپس کی لڑائی کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر طالبان سے مذاکرات کی پالیسی میں کوئی تبدیلی کی گئی تو اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں