بلوچستان میں بل دینے کا رواج نہیں ، بجلی کوئی خیرات نہیں جو بانٹی جائے ، جو بل دے گا اسی کو ملے گی:عابد شیر علی

بلوچستان میں بل دینے کا رواج نہیں ، بجلی کوئی خیرات نہیں جو بانٹی جائے ، جو بل ...
بلوچستان میں بل دینے کا رواج نہیں ، بجلی کوئی خیرات نہیں جو بانٹی جائے ، جو بل دے گا اسی کو ملے گی:عابد شیر علی

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اکثر علاقوں میں بجلی کا بل ادا کرنے کا رواج نہیں ہے ، بجلی کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو خیرات میں بانٹی جائے بلکہ جو لوگ بل ادا کریں گے انہی کو ہی بجلی ملے گی ۔عابد شیر علی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری سے متعلق کوئی لحاظ نہیں کیا جائے گا ،بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں ، آزاد کشمیر میں بھی ایسی کارروائیاں کی جائیں گی ،چوری اور کنڈا کلچر کا مکمل خاتمہ کریں گے ۔بجلی چوری میں ملوث محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کو نکالیں گے ۔ بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائن نہ ہونے کے برابر ہے اور اکثر علاقوں میں بل اداکرنے کا رواج ہی نہیں ۔انہو ں نے کہا کہ خضدار اور دادو لائن مکمل ہونے پر بلوچستان کو اضافی بجلی فراہم کریں گے ،کراچی میں بجلی کے معاملات ٹھیک کرنے کی ذمہ داری کے الیکٹرک کی ہے ۔

مزید : کوئٹہ