تھائی بادشاہ نے آرمی چیف کو نئی حکومت کا سربراہ مقرر کردیا

تھائی بادشاہ نے آرمی چیف کو نئی حکومت کا سربراہ مقرر کردیا

بنکاک (مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کے بادشاہ بھومی بول اولیا وج نے سرکاری طور پر فوج کے سربراہ جنرل پر سیوت چان اور چاکو نئی فوجی حکومت کا سربراہ مقرر کردیا۔ اے ایف پی کے مطابق بادشاہ نے گزشتہ روز اپنے شاہی فرمان میں کہا کہ وہ ملک میں امن کی بحالی اور سلامتی کیلئے جنرل پرسیوٹ چان اوچاکو قومی کونسل برائے امن کا سربراہ مقرر کرکے انہیں ملک کا نظام چلانے کی ہدایت کرتے ہیں۔ شاہی فرمان کے تحت اختیارات حاصل ہونے کے بعد تھائی لینڈ کے فوجی حکومت کے سربراہ جنرل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف قانون تیزی سے حرکت میں آئے گا اور مظاہرین کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمے چلائے جائیں گے۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ اگر مظاہرے جاری رہے تو میں قانون کو حرکت میں لاﺅں گا اور صورتحال معمول پر آنے پر قانون میں نرمی کی جاسکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں آرمی چیف نے کہا کہ صورتحال کے قابو میں آنے اور مسائل کے حل ہونے تک فوج اقتدار میں رہے گی تاہم انہوں نے اپنے وزیراعظم بننے کے سوال کو مسترد کردیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...