دپیکا سے ایسی کوئی بات نہیں : رنویر

دپیکا سے ایسی کوئی بات نہیں : رنویر

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم نگری کے ابھرتے ستارے رنویر سنگھ نے دپیکا پڈوکون سے تعلقات کی ایک بار پھر سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں صرف اچھے دوست ہیں۔ اس حوالے سے رنویر سنگھ کچھ دن پہلے بھی ایک انٹرویو میں اظہار خیال کرچکے ہیں۔ اب انہوں نے میڈیا میں اپنی اور دپیکا کی شادی کے حوالے سے ہونیوالی قیاس آرائیوں سے تنگ آکر ایک باضابطہ اپیل جاری کی ہے جس میں میڈیا سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔ اپنے پہلے باضابطہ بیان یا اپیل میں رنویر نے کہا کہ ہمارے درمیان ایسا کچھ نہیں ہے جیسا میڈیا پر پیش کیا جارہا ہے، ہم دونوں اچھے دوست ہیں اور ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اس سے زیادہ ہمارے درمیان کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دپیکا بہترین اداکارہ کے ساتھ ساتھ بہت اچھی شخصیت کی مالک بھی ہیں۔

مزید : تفریح


loading...