تحریک انصاف کا تصدیق کیلئے حکومت کو ڈیڈ لائن دینے کافیصلہ، 14 اگست کے بعد لانگ مارچ شروع کیا جائے گا

تحریک انصاف کا تصدیق کیلئے حکومت کو ڈیڈ لائن دینے کافیصلہ، 14 اگست کے بعد لانگ ...
تحریک انصاف کا تصدیق کیلئے حکومت کو ڈیڈ لائن دینے کافیصلہ، 14 اگست کے بعد لانگ مارچ شروع کیا جائے گا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے دھاندلی کے خلاف احتجاج کو تحریک کی شکل دینے، چار حلقوں کی تصدیق کیلئے حکومت کو ڈیڈ لائن دینے اور 14اگست سے لانگ مارچ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دھاندلی کے خلاف جاری احتجاج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کو تحریک کی شکل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے تحت اب جنوبی پنجاب اور کراچی میں جلسے منعقد کئے جائیں گے۔ اجلاس میں چار حلقوں کی تصدیق کیلئے حکومت کو 14 اگست تک ڈیڈ لائن دینے کافیصلہ کیا گیا ہے اور مقررہ ڈیڈ لائن تک تصدیق نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر لانگ مارچ کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف 7 جون کو سیالکوٹ، 22 جون کوبہاولپور اور 14 اگست کو اگست کراچی میں جلسے کرے گی تاہم رمضان المبارک کے احترام میں احتجاجی جلسے روک دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں جمعہ کے روز الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد سمیت دوسرے شہروں میں احتجاج کرنے کافیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کو 14 اگست تک 4 حلقوں میں تصدیق کرانے کی ڈیڈ لائن دی جائے گی اور تصدیق نہ ہونے کی صورت میں 14 اگست کے بعد ملک گیر لانگ مارچ کیا جائے گا جس کا آغاز لاہور سے ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا پلان بھی تیار کر لیا ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں