سام سنگ کی جدید گھڑی جو سب کو حیران کر دے گی

سام سنگ کی جدید گھڑی جو سب کو حیران کر دے گی
سام سنگ کی جدید گھڑی جو سب کو حیران کر دے گی

  


سیول (نیوز ڈیسک) موبائل فون بنانے والی کمپنیوں میں اس وقت ایک نئی دوڑ شروع ہوچکی ہے اور مختلف کمپنیاں ایسی گھڑی متعارف کروانے کی کوشش میں ہیں کہ جو موبائل فون کے طور پر کام کرے گی اس سلسلہ میں سام سنگ کی کوشش ہے کہ وہ جلد از جلد یہ گھڑی متعارف کرواکے سبقت لے جائے۔ آئندہ چند مہینوں کے دوران سام سنگ کمپنی ایک ایسی گھڑی متعارف کروانے والی ہے کہ جس سے کال کی جاسکے گی اور SMS بھی بھیجے جاسکیں گے۔ اس کی اہم بات یہ ہے کہ یہ سارے فنکشن گھڑی کے اندر ہی موجود ہوں گے اور اسے موبائل فون سے جوڑنے ضرورت نہیں ہوگی۔ اس سمارٹ واچ سے تصویریں لی جاسکیں گی، ای میل بھیجی جاسکے گی، دل کی دھڑکن کی رفتار معلوم کی جاسکے گی اور جی پی ایس کا استعمال بھی کیا جاسکے گا۔ سام سنگ نے ابھی اس سمارٹ گھڑی کے نام یا قیمت کا اعلان نہیں کیا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...