بجٹ کی ٹیکس تجاویز کل وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی: اسحاق ڈار

بجٹ کی ٹیکس تجاویز کل وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی: اسحاق ڈار
بجٹ کی ٹیکس تجاویز کل وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی: اسحاق ڈار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بجٹ کی ٹیکس تجاویز کل وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی، ملکی معیشت کو دستاویزی شکل دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بجٹ تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایف بی آر کے چیئرمین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا، وسط مدتی اقتصادی حکمت عملی نئے بجٹ کا حصہ ہو گی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال میں ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے کام کیا جائے گا اور ملکی معیشت کو دستاویزی شکل دی جائے گی۔

مزید : بزنس