الطاف حسین کا پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات اور تعلقات بہتر کرنے کا خیر مقدم

الطاف حسین کا پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات اور تعلقات بہتر کرنے کا خیر مقدم
الطاف حسین کا پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات اور تعلقات بہتر کرنے کا خیر مقدم

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات اور دوطرفہ تعلقات بہتر کرنے کے اتفاق کا خیر مقدم کیا ہے ۔الطاف حسین نے کہا کہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو بھارتی قیادت کے سامنے لایا جائے اور ان کا مشترکہ حل نکا لا جائے کیوں کہ تنازعات حل کئے بغیر پاک بھارت دوستی آگے نہیں بڑھ سکتی ،مسائل کا حل جنگ نہیں بلکہ مفاہمت اور بات چیت ہے ۔انہوں نے دونوں رہنماوں کے درمیان تعلقات بہترکرنے کے اتفاق کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ممالک سے دوستانہ تعلقات پاکستان کے مفاد میں ہیں۔

مزید : کراچی