تین پاکستانی نژاد رہنما بھی یورپی پارلیمنٹ میں پہنچ گئے

تین پاکستانی نژاد رہنما بھی یورپی پارلیمنٹ میں پہنچ گئے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے نتائج آنا شروع ہوگئے، دائیں بازو کی جماعت یورپین پیپلزپارٹی کو واضح اکثریت ملنے کا امکان ہے۔ برطانیہ سے تین پاکستانی نژاد رہنما بھی یورپی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔ یورپی یونین کے 28 رکن ممالک میں یورپی پارلیمنٹ کی 751 نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق برطانیہ سے 3 پاکستانی نژاد رہنما بھی کامیاب ہوئے ہیں جن میں بریڈ فورڈ سے کنزرویٹو پارٹی کے سجاد کریم، مانچسٹر سے لیبر پارٹی کے افضل خان اور لیڈز سے یونائیٹڈ کنگ ڈم انڈی پینڈنٹ پارٹی کے امجد بشیر شامل ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...