امریکہ نے دو ہزار سولہ تک افغانستان سے مکمل انخلا کی تیاریاں شروع کردیں

امریکہ نے دو ہزار سولہ تک افغانستان سے مکمل انخلا کی تیاریاں شروع کردیں
امریکہ نے دو ہزار سولہ تک افغانستان سے مکمل انخلا کی تیاریاں شروع کردیں

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے دو ہزار سولہ تک افغانستان سے مکمل انخلا کی تیاریاں شروع کردیں ہیں ۔ امریکی حکام کے مطابق اس وقت پچاس ہزار سے زائد امریکی فوجی افغان سرزمین پر موجود ہیں جن کی تعداد 2014کے آخر تک اٹھانوے سو رہ جائے گی اور اگر اس دوران افغانستان سے سیکورٹی معاہدہ طے نہ پایا تو دو سال تک یعنی 2016میں امریکی فوج مکمل طور پر افغان سرزمین سے کوچ کر جائے گی۔ تاہم امریکی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ افغان صدارتی انتخابات میں فتح کے قریب پہنچنے والے دونوں امیدواروں نے سیکورٹی معاہدے پر دستخط کرنے کا عندیہ دیا ہے اور اگلے سال تک افغان امریکا سیکورٹی معاہدہ طے پانے کا امکان ہے ۔

مزید : بین الاقوامی