ایف بی آر کے 1090افسروں نے اپنے ہی گوشوارے جمع نہیں کرائے

ایف بی آر کے 1090افسروں نے اپنے ہی گوشوارے جمع نہیں کرائے
ایف بی آر کے 1090افسروں نے اپنے ہی گوشوارے جمع نہیں کرائے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکس اکٹھا کرنے والے ایک ہزار سے زائد افسروں نے خود اپنے ہی گوشوارے جمع نہیں کرائے، ایف بی آرنے ان افسران کو جرمانہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے 1090افسروں نے 2013ءکے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے، گوشوارے داخل کرانے کی آخری تاریخ 15دسمبر 2013تھی ، ان افسران میں گریڈ 21کے 13اور گریڈ 20کے 35افسران بھی شامل ہیں ۔ ایف بی آر حکام کے مطابق نوٹس ملنے کے باوجودان افسروں نے گوشوارے جمع کرانے سے انکار کر دیا تھا جس پر حکام نے ان کو جرمانہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

مزید : لاہور