روس نے امریکہ کو چھوڑ کر خلاءکا نیا ہمسفر ڈھونڈ لیا

روس نے امریکہ کو چھوڑ کر خلاءکا نیا ہمسفر ڈھونڈ لیا
 روس نے امریکہ کو چھوڑ کر خلاءکا نیا ہمسفر ڈھونڈ لیا
کیپشن: Rusia

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (نیوز ڈیسک) امریکہ کے ساتھ حالیہ تنازعات کے بعد روس نے جہاں امریکہ کو اپنا بڑا ردعمل دکھایا ہے وہیں کئی ایسے فیصلے بھی کئے ہیں کہ جن کا مقصد امریکہ کے ساتھ روابط کم کرنا اور دیگر ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانا ہے۔ روس کے نائب وزیراعظم روز وگن نے ایک تازہ بیان میں یہ اعلان کر دیا ہے کہ روس چین کے ساتھ مشترکہ خلائی پراجیکٹ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے بارے میں روس کا فیصلہ تبدیل ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ روس نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ امریکہ کے ساتھ بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے معاملے میں تعاون 2020ءکے بعد بند کر دیا جائے گا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اب روس اپنے خلائی پروگرام کیلئے نئے دوستوں کی تلاش میں ہے اور چین اور بھارت کے ساتھ کئی مشترکہ پراجیکٹ شروع کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ 2020ءکے بعد بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے پراجیکٹ کو جاری رکھنا روس کے لئے ممکن نہیں ہو گا کیونکہ روسی خلائی ایجنسی کا ایک تہائی بجٹ اس پر خرچ ہو جاتا ہے۔