یہ شخص اس پرندے سے کیا کام کروا رہا ہے؟جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

یہ شخص اس پرندے سے کیا کام کروا رہا ہے؟جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا
یہ شخص اس پرندے سے کیا کام کروا رہا ہے؟جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) پرندوں کو پالنے کا شوق تو ہر جگہ پایا جاتا ہے لیکن چین میں ایک شخص نے ایک پرندے سے انتہائی دلچسپ کام لینا شروع کردیا ہے جسے دیکھ کر پرندے کی مہارت اور ان صاحب کی ذہانت کی داد دئیے بغیر نہیں رہا جاسکتا۔

اخبار ”چائنا ڈیلی“ نے فوہیان صوبے کے مرکزی شہر فزہو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی تصاویر شائع کی ہیں جو پرندے کو اپنے دانتوں کی صفائی کے لئے استعمال کرتا ہے۔ اخبار کے مطابق اس کا دوست پرندہ اس کے کندھے پر آکر بیٹھ جاتا ہے اور یہ اپنے دانت پرندے کے سامنے پیش کردیتا ہے۔ پرندہ اپنی چونچ کے ساتھ دانتوں کی صفائی کرتا ہے اور ان میں پھنسے ہوئے خوراک کے ذرات چن لیتا ہے، یوں یہ صاحب اپنے دوست پرندے سے ٹوتھ پِک کا کام لیتے ہیں اور دونوں کا یہ تعلق ایک عرصے سے جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس