وہ 9 اہم ترین حقائق جن کے بارے میں آگاہی کسی دن آپ کی زندگی بچا سکتی ہے

وہ 9 اہم ترین حقائق جن کے بارے میں آگاہی کسی دن آپ کی زندگی بچا سکتی ہے
وہ 9 اہم ترین حقائق جن کے بارے میں آگاہی کسی دن آپ کی زندگی بچا سکتی ہے

  

نیویارک(نیوزڈیسک)زندگی میں اردگرد کے حالات کا ادراک اور اہم باتوں کی آگاہی بہت ضروری ہے اور بعض باتیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کی وجہ سے آپ کی جان بھی بچ سکتی ہے۔آئیے آپ کو چند ایسی ہی باتوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

سمندر میں نہاتے ہوئے

اگر سمندر یا دریا میں نہاتے ہوئے آپ ڈوبنے لگیں تو افراتفری اور پریشانی کا شکار نہ ہوں ۔ کنارے کی جانب بھاگنے کی بجائے کوشش کریں کہ پرسکون رہتے ہوئے کناروں کے متوازی تیرنا شروع کردیں۔اگر آپ کنارے کی جانب بھاگنے کی کوشش کریں گے تو آپ کو جلد تھکاوٹ ہوجائے گی اور وہاں پہنچنا ممکن نہ رہے گا۔

مدد کے لئے چلاتے ہوئے

اگر مشکل میں کسی اجنبی کو بلانا پڑے تو تمام لوگوں کو مخاطب کرنے کی بجائے کسی ایک فرد کو بلائیں۔مثال کے طور پر’نیلی قمیض والے بھائی۔‘

مزیدپڑھیں:ان آسان ترین مشوروں پر عمل کر کے آپ امتحانات میں کار کردگی میں کئی گنا بہتری لاسکتے ہیں

انتہائی حالات میں

حالات کی سنگینی میں جینے اور مرنے کے اصول بدل سکتے ہیں لیکن چند باتوں کو ذہن میں رکھیں کہ آپ کے پاس زندہ رہنے کے لئے اتنا وقت ہوگاکہ:

تین منٹ بغیر ہوا کے

تین گھنٹے موسم کی شدت کے خلاف بغیر کسی پناہ کے

تین دن بغیر پانی کے

تین ہفتے بغیر کچھ کھائے پیئے

اگر کسی فوٹو میں سرخ آنکھ نظر آئے

اگر کسی تصویر میں آپ کی یا آپ کے کسی ملنے والے کی ایک آنکھ سرخ نظر آئے تو فوراًکسی ڈاکٹر سے رابطہ کریں کیونکہ یہ آنکھ کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔

اگر جلتی عمارت میں پھنس جائیں

اگر آپ کسی ایسی صورتحال میں پھنس جائیں تو کوشش کریں کہ زیادہ دے زیادہ نیچے رہا جائے۔جلتی ہوئی عمارت میں تازہ ہوافرش کے قریب ہوتی ہے۔

بیٹھنے والی نوکری

اگر آپ کی نوکری کرسی پر بیٹھنے والی ہے تو کوشش کریں کہ ہر دو گھنٹے بعد 5سے 10منٹ کے لئے چہل قدمی کی جائے۔

مثانے کا کینسر

اگر آپ مرد ہیں اور حمل کے ٹیسٹ میں وہ مثبت آجائے تو یہ ایک خطرناک بات ہے اور یہ مثانے کے کینسر کی علامت ہے۔

چلتے ہوئے اردگرد نظر رکھیں

آج کل کے حالات میں یہ انتہائی اہم بات ہے۔دہشت گرد اپنی مذموم کاروائیوں میں مظلوم عوام کو نشانہ بناتے ہیں لیکن اگر ہم اپنے اردگرد، ہمسائے،محلے، کام کی جگہ پر نظر رکھیں تو یہ ایک اچھی بات ہوگی اور ہم سماج دشمن افراد کو ختم کرسکیں گے۔

ٹریفک سگنل پر نظر

اگر ٹریفک سگنل کی لائیٹ سبز ہوبھی جائے تب بھی دیکھ کر گاڑی چلائیں کیونکہ اکثر لوگ ٹریفک سگنل کی پرواہ نہیں کرتے اور حادثے کی صورت میں بھی آپ ہی کو قصوروار ٹھرائیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس