ڈبل شاہ ایک بار پھر کروڑوں روپے بٹور کر غائب ہوگیا

ڈبل شاہ ایک بار پھر کروڑوں روپے بٹور کر غائب ہوگیا
ڈبل شاہ ایک بار پھر کروڑوں روپے بٹور کر غائب ہوگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دھونکل (ویب ڈیسک) وزیر آباد کے درجنوں افراد ایک بار پھر ڈبل شاہ کے ہاتھوں لٹ گئے، سید سبط الحسن گیلانی المعروف ڈبل شاہ اور اس کے ایجنٹ کروڑوں روپے لے کر غائب ہوگئے، ڈبل شاہ نے اپنے ٹیلی فون بند اور لوگوں سے رابطہ منقطع کرلیا، ڈبل شاہ نے ایک سال سے رقوم ڈبل کرنے کا فراڈ شروع کررکھا تھا.

مقامی اخبار ایکسپریس کے مطابق  ڈبل شاہ نے 7 سال جیل میں گزارنے کے بعد ایک سال قبل رہائی پائی تو اس نے پھر وہی دھندا شروع کردیا، لالچی اور سادہ لوگ بھی رقوم ڈبل کرانے کیلئے پھر اس کے جھانسہ آنے لگے، پتہ چلا ہے کہ شروع میں ڈبل شاہ نے بعض افراد کو ڈبل رقم واپس بھی کی، ڈبل شاہ اور اس کے ایجنٹ پبلک مقامات پر بھی دیکھے گئے، لیکن گزشتہ چند روز سے ڈبل شاہ نے لوگوں سے رابطہ منقطع اور ٹیلیفون بند کردئیے ہیں اور کروڑوں روپے بٹور کر غائب ہوگیا ہے، متاثرین ڈبل شاہ کے گھر کے چکر لگارہے ہیں بعض متاثرین نے پولیس کے پاس تحریری شکایات جمع کرائی ہیں اور بعض نے نیب کو درخواستیں ارسال کی ہیں۔

مزید : جرم و انصاف