کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی کو نئی زندگی کی نوید مل گئی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کوٹ لکھپت جیل کے ایک قیدی کو موت سے ایک دن پہلے نئی زندگی کی نوید مل گئی ہے اور مقتول کے ورثاءنے اسے معاف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید مجرم اللہ دتہ نے 22 اگست 2013ءکو اوکاڑہ میں ایک کانسٹیبل کو شہید کیا تھا اور جرم ثابت ہونے پر اسے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہو چکے تھے جن کے تحت اسے کل پھانسی دی جانا تھی تاہم پھانسی سے صرف ایک روز قبل ہی مقتول کے ورثاءنے اسے معاف کر کے نئی زندگی کی نوید سنا دی ہے۔