عمر کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ

عمر کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ
عمر کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ

  

راجن پور: (مانیٹرنگ ڈیسک) عمر کوٹ کے قریب خوشحال خان خٹک ایکسپریس کے قریب ٹریک پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے پشاور جا رہی تھی کہ عمر کوٹ کے قریب ٹریک پر دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ٹرین کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔

مزید : راجن پور