دنیا کے کس ملک کے شہریوں کے پا س سب سے زیادہ اسلحہ ہے؟جوا ب وہ نہیں جو آپ سو چ رہے ہیں

دنیا کے کس ملک کے شہریوں کے پا س سب سے زیادہ اسلحہ ہے؟جوا ب وہ نہیں جو آپ سو چ ...
دنیا کے کس ملک کے شہریوں کے پا س سب سے زیادہ اسلحہ ہے؟جوا ب وہ نہیں جو آپ سو چ رہے ہیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ ہتھیار پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور اس ملک کے شہریوں کے پاس بھی سب سے زیادہ اسلحہ ہے۔یہاں ہر 100افراد کے حصے میں 88.8ہتھیار آتے ہیں۔ امریکہ میں ہتھیاروں کی شرح جنگ کا شکار ملک یمن اور خانہ جنگی کی زد میں آئے ملک سربیا سے بھی زیادہ ہے، یمن میں 100لوگوں کے پاس 54.8جبکہ سربیا میں 37.8 ہتھیار موجود ہیں۔

مزیدپڑھیں:ان آسان ترین مشوروں پر عمل کر کے آپ اپنے امتحانات میں اپنی کارکر دگی کئی گنا بہتر ی لا سکتے ہیں

کینیڈا میں یہ شرح 30.8ہے۔آتشیں اسلحہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے بھی امریکہ ترقی یافتہ ممالک میں سرفہرست ہے۔امریکہ میں نیو ٹاﺅن میں ہونے والی قتل و غارت کے بعد امریکی حکومت نے اس طرف توجہ دی ہے۔امریکی صدر اوباما نے اعلان کیا ہے کہ جنوری سے قبل آتشیں اسلحے کے متعلق قانون سازی کا بل کانگریس میں پیش کر دیا جائے گا۔ بل میں ممکنہ طور پربڑے ہتھیاروں پر دوبارہ پابندی کی سفارش کی جائے گی۔ اس سے قبل بھی امریکہ میں بڑے اسلحے پر پابندی لگائی گئی تھی جس کی مدت 2004ءمیں ختم ہو گئی، تب سے دوبارہ پابندی لگانے کا بل کانگریس میں پیش نہیں کیا گیا۔ ہتھیار دیگر ترقی یافتہ ممالک میں بھی بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں جیسا کہ فن لینڈ میں 100افراد کے پاس 45.3، سویڈن میں 31.6اور ناروے میں 31.3ہتھیار ہیں لیکن وہاں جرائم کی شرح اس قدر نہیں۔ امریکیوں کا ہتھیاروں کے متعلق رویہ باقی دنیا سے مختلف ہے اس لیے یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ صدر اوباما کی طرف سے کانگریس میں پیش کیا گیا بل پاس نہیں ہو سکے گا۔ یونیورسٹی آف آئس لینڈ میں کریمنالوجی کے پرو فیسر ہیلجی گنلاگسن کا کہنا ہے کہ امریکی شہری ہتھیار رکھنے کا جواز یہ پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے تحفظ کے لیے ہتھیار رکھا ہوا ہے، حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ اصل میں امریکی شوقیہ طور پر یا پھر شکار کرنے کے لیے ہتھیار رکھتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس