انٹر نیٹ صارفین کا نیاشوق،’روحیں ‘بلا کر زندگی کے فیصلے کر نے لگے

انٹر نیٹ صارفین کا نیاشوق،’روحیں ‘بلا کر زندگی کے فیصلے کر نے لگے
انٹر نیٹ صارفین کا نیاشوق،’روحیں ‘بلا کر زندگی کے فیصلے کر نے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان دنوں ایک عجیب و غریب قسم کی جادوئی سرگرمی کا زوروشور سے چرچا ہو رہا ہے جسے ”چارلی چارلی چیلنج“ کا نام دیا گیا ہے۔اس چیلنج میں میکسیکو کی ایک جادوئی طاقت آپ کے سوالوں کے جوابات دیتی ہے، اس طاقت کا نام ”چارلی ہے۔ ٹوئٹر پر ہزاروں لوگ یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ چارلی نے ان کے سوالات کے جوابات دیئے ہیں۔

مزیدپڑھیں:ویٹرس کے ساتھ شرمناک حرکت پر گاہک کا ایسا انجام جو تمام مردوں کیلئے سبق ہے

آخر یہ چارلی چارلی چیلنج کیا ہے؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ میکسیکو کی ایک قدیم رسم ہے، اس میں کاغذ پر ایک چوکھٹا بتاتے ہیں اور چاروں خانوں میں ترتیب سے(جیسا کہ آپ تصویر میں دیکھ رہے ہیں) ”ہاں“ اور”نہیں“ لکھ دیتے ہیں، پھر ان خانوں کے اوپر دوپنسلیں ایک دوسری کے اوپر مخالف سمت میں رکھتے ہیں۔اس کے بعد(charlie charlie are you here) ”چارلی چارلی کیا تم یہاں ہو“پکارا جاتا ہے، اس طرح وہ جادوئی طاقت ”چارلی“ حاضر ہوتی ہے، اس کے حاضر ہونے کی علامت یہ ہے کہ اوپر رکھی ہوئی پنسل گھوم کر ”ہاں“ والے خانے پر آ جاتی ہے۔اب آپ چارلی سے کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں،لیکن یاد رہے کہ آپ کے سوالوں کے جوابات ہاں اور نہیں پر مشتمل ہونے چاہئیں، آپ سوال کریں گے تو چارلی پنسل کے ذریعے آپ کو جواب دے گا۔بتایا جاتا ہے کہ چارلی کو سخت آواز میں بولنا پسند نہیں ، اس لیے سوال کرنے والوں کو نہایت نرم آواز میں چارلی چارلی کیا تم یہاں ہو پکارنا ہوتا ہے۔یہ جادوئی سرگرمی کرنے سے قبل اس بات کی بھی تسلی کر لیں کہ چارلی کے اندر آنے کے لیے آپ کے گھر کا دروازہ یا کوئی کھڑی کھلی ہونی چاہیے۔ ٹوئٹر پر لوگ اس سے طرح طرح کے سوال پوچھ رہے ہیں۔ مثلاً ایک لڑکی نے چاروں خانوں میں لڑکوں کی تصویریں رکھ کر پوچھا کہ ان میں سے کوئی میرا شوہر بنے گا۔ جسٹن بیبر کے ایک شائق نے سوال کیا کہ اس کا نیا البم کب آ رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -