پاکستانی آم۔۔۔ بیرونی ممالک میں پسند!

پاکستانی آم۔۔۔ بیرونی ممالک میں پسند!

یہ اطلاع خوش آئند ہے کہ بیرونی ممالک میں پاکستان کے آم کی پسندیدگی پھر بڑھ گئی اور لوگ اس کے ذائقے اور اقسام کو بہت زیادہ پسند کرنے لگے ہیں، جس کی وجہ سے برآمد میں اضافہ یقینی ہے۔اس خبر کے ساتھ ہی ایسی اطلاعات بھی تشویشناک ہیں کہ پاکستان میں آم برآمد کرنے کے لئے اس کی جانچ پڑتال، معیاری آم الگ کر کے، صحت مند طریقے سے پیک کرنے کی صلاحیت میں کمی ہے، جبکہ بعض برآمدکنندگان مانگ بڑھ جانے پر مال بھیجنے میں بھی جلدی کرتے ہیں، سرکار نے اس سلسلے میں کوالٹی کنٹرول کا شعبہ بنایا ہوا ہے، جس کی ذمہ داری پڑتال ہے تاہم اس بارے میں بھی شکایات موجود ہیں۔یہ بات واقعی خوشی کی ہے کہ پاکستان کے اس پھل کو جو پھلوں کا بادشاہ کہلاتا ہے ، پھر سے پسندیدگی کی سند مل گئی ہے اس کے لئے اس کی برآمد کوالٹی کے معیار کے مطابق ہونا چاہئے تاکہ پھر سے ناپسندیدگی والا مسئلہ نہ بن جائے۔ ماضی میں پاکستانی آم برآمد میں پہلی حیثیت کا مالک تھا پھر برآمد کنندگان کی غلطیوں ہی کی وجہ سے ناپسندیدگی کے باعث برآمدات میں کمی ہوئی۔ اب احتیاط کرنا چاہئے۔

مزید : اداریہ